دھابیجی،یوسی بھنبھور کے گوٹھ میں پینے کے پانی کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا

53

دھابیجی(نامہ نگار)یوسی بھنبھور کے گوٹھ میں جاری پینے کے پانی کا دیرینہ مسئلہ کونسلر عبدالسلام کی کاوشوں سے حل ہوگیا،گوٹھ میں بورنگ اور سولر پینل لگنے کے بعد پانی کی فراہمی شروع،مکین خوشی سے جھوم اٹھے۔ یوسی بھنبھور میں کوسٹل ہائی وے کے قریب قائم گوٹھ خدا ڈنو شیخ میں واٹرسپلائی کی لائن نہ ہونے کے باعث مکین گزشتہ کئی سالوں سے سخت اذیت میں مبتلا تھے اور گدھا گاڑیوں سے مہنگے داموں پینے کا پانی خریدنے پر مجبور تھے۔جس پر یوسی بھنبھور کے کونسلر قاری عبدالسلام کی خصوصی کاوشوں سے یوسی چیئرمین مبارک بلوچ نے مذکورہ گوٹھ میں بورنگ اور سولر پینل لگوا کر پانی چالو کروا دیا۔پانی کی فراہمی شروع ہونے پر گوٹھ کے مکین خوشی سے جھوم اٹھے اور کونسلر قاری عبدالسلام اور یوسی چیئرمین مبارک بلوچ کا شکریہ ادا کیا۔