پا?ستان اور زمبابو? پ?ل? ون ?? م?? آج مدمقابل

258

پاکستان اورزمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے کرکٹ میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

 پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین میچز کی ون ڈے  سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجےکھیلا جائے گا۔

پاکستان کو آئی سی سی کی رینکنگ میں گراوٹ سے بچنے کے لیے زمبابوے ٹیم کو تینوں میچز میں شکست دینا ہوگی اگر زمبابوے ٹیم پاکستان کو ایک میچ میں بھی شکست دینے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو آئی سی سی کی رینکنگ میں پاکستان کی پوزیشن  گر جائے گی جس سے بچنے کے لئے شاہینوں کو ہرحال میں زمبابوے کو کلین سوئپ کرنا ہوگا۔

یاد رہے پاکستان کرکٹ ٹیم زمبابوے کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 سیریز میں کلین سویپ کر کے سیریز کو اپنے نام کر چکی ہے۔