پشاور(اے پی پی )ویمن چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کی سینئرنائب صدرآسیہ جہانگیر خان نے استعفا دیدیا۔ انہوں نے بتایا کہ فطرت الیاس بلور جن کے پاس کوئی عہدہ نہیں ،کام میں خلل کاباعث بن رہی تھی ، چیمبرمیں گھرکی ملازماؤں تک کونمائندگی دی گئی ہے جبکہ انٹرپرینیورکی حق تلفی کی جارہی ہے ، عملی کام پریقین رکھتی ہوں ایسے حالات میں کہ جہاں آپ کے ہاتھ پائوں باندھ دیے جائیں ،عہدہ رکھناوقت کاضیاع ہے۔