?راچ?،فق?ر ?اولون? م?? سرچ آپر?شن ?? دوران د?ما?ا ،4د?شتگرد ?لا?

224

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن فقیر کالونی میں رینجرز کے سرچ آپریشن کے دوران دھماکے میں 3دہشتگرد ہلاک ہوگئے جب کہ کارروائی میں چوتھا دہشت گرد بھی مارا گیا۔

دھماکے میں 2بچے اور ایک رینجرز اہلکار زخمی بھی ہوا ۔رینجرز ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے مغوی بچے کو بازیاب کردیا ہے۔

ینجرز نے خفیہ اطلاع پر اورنگی ٹاؤن کے علاقے فقیر کالونی میں ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا تو علاقے میں واقع ایک گھر میں موجود دہشت گردوں نے فرار ہونے کی کوشش کی اور اس دوران ایک زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 3دہشتگرد موقع  پر ہی ہلاک ہوگئے۔رینجرز نے گھر کا محاصرہ کیے رکھا اور ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں چوتھا دہشت گرد بھی ہلاک ہوگیا ہے۔

پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہوا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے مغوی بچے کو بازیاب کردیا ہے ۔