کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے چین کی کوششوں کو سراہا جائے،وزیر خارجہ

296

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے چین کی کوششوں کو سراہا جائے ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے چینی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام اور حکومت اس مشکل گھڑی میں چینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، چینی حکام نے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے خاطر خواہ کوششیں کیں ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے چینی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین میں پاکستانی شہریوں کی مدد پر چینی حکومت کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ چین اس چیلنج پر قابو پانے میں کامیاب ہوگا، اعلیٰ چینی قیادت وائرس سے نمٹنے کی کوششوں کی نگرانی کر رہی ہے اور عالی ادارہ صحت نے چین کے اقدامات کو سراہا ہے۔

وزیر خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے چین کی کوششوں کو سراہا جائے اور پاکستان چینی بھائیوں کی ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہے۔