نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس ناکافی قرار

201

لاہور: پنجاب حکومت کے میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی جانب سے بھیجی گئیں میڈیکل رپورٹ کو ناکافی قرار دیتے ہوئے 3 روز میں تمام میڈیکل رپورٹس طلب کرلی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو خط بھجوا دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف 3 روز میں اپنی تمام میڈیکل رپورٹس بھجوائیں۔

یہ بھی پڑھیں: دل کی پیچیدہ بیماری کی نشاندہی ہوئی ہے

پنجاب حکومت کے میڈیکل بورڈ نے ان دستاویزات کو ناکافی قرار دے دیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف 3 روز میں اپنی تمام میڈیکل رپورٹس بھجوائیں، ان رپورٹس کی روشنی میں ہی پنجاب حکومت نواز شریف کی ضمانت میں توسیع سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع

خیال رہے کہ نواز شریف کو لاہور ہائی کورٹ نے طبی بنیادوں پرچار ہفتوں کے لیے ضمانت دی تھی جس کی بنیاد پر انہیں لندن میں علاج کروانے کی اجازت دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ نواز شریف کی جانب سے بیرون ملک علاج کی غرض سے قیام کو بڑھانے کے لیے درخواست کے ساتھ میڈیکل رپورٹس بھی ارسال کی گئیں تھیں۔