ت?ونس م?? فائرنگ ، اعل?? افسرسم?ت7 فوج? ?لا?

242

تیونس : تیونس کے ملٹری بیس میں ساتھی فوجی کی فائرنگ سے 7 افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہوگئے، حملہ آور نے فائرنگ کے بعد خودکشی کرلی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق واقعہ پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب واقع بیرک میں پیش آیا جہاں ایک فوجی نے اچنک اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں سات افراد موقع پر ہی ہلاک اور پندرہ شدیدزخمی ہوگئے جنہیں فوریی طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کو طبی امداد دی جارہی ہیں اسپتال زرائع نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔

دوسری جانب تیونس کٓی وزیر دفاع نے میڈٰیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کے نتیجے میں کرنل سمیت سات فوجی مارے گئے اور پندرہ کے قریب اہلکار زخمی ہوئے اور فائرنگ کرنے والے فوجی نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

سیکیورٹی حکام کے مطابق اہکار کو نفسیاتی مسائل کا سامنا تھا، تاہم واقعہ کی مذید تحقیقات جاری ہے ۔

ہاد رہے کی اس سے قبل تیونس کے نیشنل میوزیم میں فائرنگ سے 21 سیاح مارے گئے تگے جن میں بڑی تعداد غیر ملکیوں کی تھی ۔