پشاور (آن لائن) ایف آئی اے نے بی آر ٹی میں کرپشن کی تحقیقات مکمل کر لی ہے ، رپورٹ کل ممکنہ طور پر پشارو ہائی کورٹ میں جمع کرے گی۔ ایف آئی اے نے پی ڈی اے ، سیاسی شخصیات وغیرہ کے بیانات بھی قلمبند کی جا چکی ہے۔ پشاورہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے ایک ہفتہمیںرپورٹ جمع کرنے کی ہدایات کی گئی تھی پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے ایف آئی اے کو 35مختلف پوائنٹس کی تحقیقات کے احکامات جاری کئے تھے جس کے لیے 45دن کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی ڈیڈ لائن اس حوالے سے ختم ہو گئی ہے ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے مختلف 35پوائنٹس پرتحقیقات کی سرکاری افسران ، سیاسی شخصیات ، بعض صحافیوں وغیرہ کے بیانات بھی قلمبند کئے مختلف سٹیشنوں کے دورے بھی کئے ۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے اپنی تحقیقات میں اہم انکشافات بھی کئے ہیں پشاور ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے تک رپورٹ جمع کرنے کے بعد اس کی دوبارہ سماعت ہو گی ۔ ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی ۔