جماعت اسلامی فیصل آباد آج یکجہتی کشمیر واک کرے گی

67

فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی یوتھ آج 31جنوری بروز جمعہ کو کشمیریوںسے اظہار یکجہتی کیلیے شہرکے مختلف علاقوں میںبعداز نمازجمعہ یکجہتی کشمیر یوتھ واک کرے گی۔ضلعی صدر چودھری عمرفاروق نے کہاکہ لال کوٹھی چوک تا شاداب موڑ جھنگ روڈاڑھائی بجے بعد از نماز جمعہ رانا عدنان خان نائب امیر جماعت اسلامی ضلع فیصل آباداور میاں عمران صدر جے آئی یوتھ پی پی 112کی قیادت میں جبکہ غلام محمدآبادمیں 2:30 بجے دفترجماعت اسلامی سے صدر بازارتک جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری پروفیسرملک معراج الدین اور جے آئی یوتھ کے ضلعی جنرل سیکرٹری راشد محمودکی قیادت میں اور مدینہ ٹائون دارالسلام کالونی میںاڑھائی بجے بعداز نماز جمعہ جے آئی یوتھ کے ضلعی صدر چودھری عمرفاروق گجر اور نائب صدر آصف عطا کی قیادت میں یکجہتی کشمیریوتھ واک کے سلسلہ میں ریلیاں ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ تمام ذمے داران، کارکنان جے آئی یوتھ، دوست احباب کے ہمراہ شرکت کریںاورضلعی عہدیداران مظاہروں کے انتظامات کو بروقت مکمل کر یں اور بھر پور حاضری کو یقینی بناکر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔