وز?راعظم اور وز?ر داخل? م?? دور?ا? ختم،مل ?ر آگ? ب??ن? پراتفاق

216

وزیراعظم میاں نوازشریف اور وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے درمیان دوریاں ختم ہوگئیں۔وزیراعظم نے سیکورٹی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں وفاقی وزیر کے کردار کو سراہا ہے جب کہ چودھری نثار نے قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے ملکی امور پر مل کر آگے بڑھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

حکومتی جماعت ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کے درمیان جاری سرد مہری کا اختتام ہوگیا۔ وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے درمیان رنجشیں بلآخر ختم ہوگئیں۔

وفاقی وزیر داخلہ طویل عرصے بعد وزیراعظم سے ملاقات کرنے ایوان وزیراعظم پہنچے ۔ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، حکومتی ٹیم کے سینئر ارکان وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات پرویز رشید ،وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی بھی موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سیاسی اور سیکورٹی امور کے ساتھ ساتھ باہمی تعلقات پر بھی بات چیت ہوئی۔وزیراعظم نے کراچی میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں چودھری نثار کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کارکردگی پر تحسین پیش کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ وزیرداخلہ چودھری نثار سیکیورٹی امور کے انچارج ہیں اور مکمل آزاد ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤن نے تمام ملکی امور پر مکمل اتفاق رائےسے مل کر آگے بڑھیں پر اتفاق کیا۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ قیادت پر مکمل اعتماد ہےاورملکی مفاد کو ہمیشہ پیش نظر رکھا ہے۔