میجر جنرل بابر افتخار کل ڈی جی آئی ایس پی آرکا عہدہ سنبھالیں گے

88

راولپنڈی (اے پی پی) پاک فوج کے میجر جنرل بابر افتخارکل یکم فروری کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے16جنوری کو میجر جنرل بابر افتخار کی ڈی جی آئی ایس پی آر جبکہ میجر جنرل آصف غفور کو جی او سی اوکاڑہ تقرری کا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا۔ میجر جنرل بابر افتخار کمانڈ اینڈ اسٹاف پوزیشنز پر کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ 3 سال تک بطور ڈی جی آئی ایس پی آر خدمات سرانجام دینے والے میجر جنرل آصف غفور آج عہدے کا چارج چھوڑ دیں گے۔