انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردگان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مسئلہ فلسطین کے حوالے سے مشرقی وسطیٰ منصوبے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یروشلم برائے فروخت نہیں ہے۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق طیب اردگان نے ڈونلڈ ٹرمپ کا ‘ مڈل ایسٹ پلان ‘ جسے ‘ ڈیل آف سینچری ‘ بھی کہا جارہا ہے کو یہ کہہ کر مسترد کردیا ہے کہ یہ قبضے کا منصوبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یروشلم ہماری سرخ لکیر ہے جسے عبور نہیں کیا جانا چاہیے ۔یروشلم کو خریدا نہیں جاسکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو یہ کہتے ہوئے بھی شرم آنی چاہیے کہ ہم آپ کو یہ دیں گے، آپ ہم کو یروشلم دے دیں۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرلیا ہے اور اپنا سفارتخانہ بھی یروشلم منتقل کرچکا ہےجبکہ اقوام متحدہ نے امریکہ کے اس اقدام کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ امریکہ اقوام متحدہ کی اجازت کے بغیر فلسطین کی سرزمین کا یکطرفہ فیصلہ نہیں کر سکتا۔