اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصٰی میں نمازیوں پر حملہ

156

بیت المقدس: اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ میں آج پھر جمعے کی نماز پڑھنے والے فلسطینیوں پر حملہ کردیا۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق ہزاروں فلسطینی مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کررہے تھےجب اسرائیلی پولیس نے ان پر حملہ کیا۔

فلسطینی جمعے کی نمازادا کرنے کے لیے مسجد میں آئے ہوئے تھے کہ اسرائیلی پولیس مسجد میں زبردستی داخل ہوگئی اور نمازیوں پر ربڑ کی گولیوں سے فائر کیے جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے اور 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ مسلسل تیسرا جمعہ ہے جس میں اسرائیلی فورسز کی طرف سے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ ہوا ہے۔