?من م?? فوج? ?اروائ?ا? ،50 حوث? باغ? ?لا?

234

یمن میں اتحادی طیاروں کی بمباری اور صدر ہادی کی وفادار فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں پچاس سے زائد حوثی باغی ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اتحادی طیاروں نے یمن کے صوبہ تعز بمباری کی؎، بمباری کے نتیجے میں پینتالیس حوثی باغی ہلاک ہوگئے۔لڑائی میں جلا وطن صدر عبد ربہ منصور ہادی کے پانچ وفادار جنگجو بھی مارے گئے۔

عرب ٹی وی کے مطابق یمن کے جنوبی صوبوں عدن ،شبوۃ اور ابین  میں ابھی تک اتحادی افواج اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔جھڑپوں کے دوران دونوں جانب سے بڑے پیمانے پر جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔