?لمند ?? پول?س ????وار?ر پر حمل? م?? 26س??ور?? ا?ل?ار ?لا?

206

افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں پولیس ہیڈکوارٹر پرطالبان کے حملے میں 7فوجیوں اور 19پولیس اہلکاروں سمیت 26افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق طالبان نے ہیڈکوارٹر کامحاصرہ کررکھا ہے اور سیکورٹی فورسز سے ان کا مقابلہ جاری ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ منگل کی صبح ہلمند کے علاقے نوزاد کے پولیس ہیڈکوارٹر پر طالبان جنگجوؤں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔

ضلع نوزاد کے پولیس چیف نپاس خان نے میڈیا کو فون کرکے بتایا ہے کہ طالبان نے پولیس پر حملہ کرنے سے قبل مختلف چیک پوسٹوں پر سیکورٹی اہلکاروں پر دھاوا بولا اور ان کی موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کے ذریعے ہیڈکوارٹر کی عمارت تک پہنچے۔

نپاس خان کے بقول وہ خود حملہ کا نشانہ بننے والی عمارت میں موجود ہیں اور انہوں نے اعلیٰ حکام سے مدد کی اپیل کی ہے۔

آخری اطلاعات موصول ہونے تک طالبان نے پولیس ہیڈکوارٹر کو گھیر رکھا ہے اور اب تک حملے میں 26افراد کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن میں 7افغان فوجی اور 19پولیس اہلکار شامل ہیں۔