بوڈاپسٹ: دنیا کی سب سے وزنی اور بڑی کتاب تیار ہوگئی۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق ہنگیری کے دارالحکومت بوڈاپسٹ سے تعلق رکھنے والے 71 سالہ شخص نے برسوں کی محنت کے بعد 1420 کلو وزنی کتاب تیار کرلی۔
کاغذ سازی کے پیشے سے تعلق رکھنے والے بیلاورگا نے اپنے بیٹے گیبور ورگا کے ساتھ مل کر ڈیڑھ ٹن وزنی کتاب تیار کی ہے جو اب تک کی سب سے بڑی کتاب بھی ہے۔
کتاب کی جلد کو ارجنٹائن کی 13 گائیں کی کھالوں سے تیار کردہ چمڑے سے بنایا گیا ہے۔ اس کتاب کی تیاری میں کسی بھی مشینری کی استعمال نہیں کیا گیا ہے، مکمل طور پر ہاتھوں سے بنایا گیا ہے۔ کتاب کی لمبائی18 .4 میٹر جبکہ چوڑائی 77 .3 میٹر ہے۔
کتاب کے کل 346 صفحات ہیں جسے کھولنے اور بند کرنے کے لیے 6 افراد درکار ہوتے ہیں۔ ہنگیری میں پائے جانے والی نباتیات اور جانور کتاب کا موضوع ہے جس کے ساتھ ساتھ مصنف نے تصاویر بھی لگائی ہیں۔
بیلاورگا کا کہنا تھا کہ اس سے بڑی کتاب بنانا ہمارے لیے ناممکن تھا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح پرانے زمانے میں روائتی طریقے سے کاغذ سازی کی جاتی تھی اور کتاب تیار کی جاتی تھی بالکل اس ہی طرح اس کتاب کو بھی مرتب کیا گیا ہے۔