چینی حکومت کی اجازت کے بعد پاکستانی طلبہ کو نکال لیں گے، سیکرٹری صحت

150

پارلیمانی سیکرٹری صحت نوشین حامد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین سے پاکستانی طلبہ کو نکالنے کے لیے چینی حکومت کی اجازت ضروری ہے۔

نوشین حامد نے کہا کہ کرونا وائرس کی اسکریننگ سے متعلق کٹس مل گئی ہیں،جنہیں تمام ایئرپورٹس پر پہنچادیا گیا ہے اور کرونا وائرس کی اسکریننگ سے متعلق ہدایات دے دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ چینی حکومت کی جانب سے اجازت ملتے ہی تمام پاکستانی طلبہ کو واپس لانا شروع کردیں گے،چین میں محصور پاکستانی طالبہ سے متعلق پارلیمنٹ میں بحث بھی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے چین کے لیے فضائی آپریشن بحال کردیا

بعد ازاں سیکرٹری صحت نوشین حامد نے مزید کہا کہ چین سے آنے والے تمام مسافروں کو اسکرینگ کے بعد ہی آگے جانے دیا جارہا ہے۔