متحدہ عرب امارات: کرونا وائرس سے متعلق غلط افواہیں پھیلانے پر جرمانہ عائد ہوگا

235

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس سے متعلق غلط خبریں پھیلانا جرم قرار۔

العربیہ کے مطابق کرونا وائرس سے متعلق غلط افواہیں پھیلانے والے افراد پر جمرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اس وبائی مرض سے متعلق کسی بھی قسم کا مذاق، جھوٹی افواہ یا اطلاعات پھیلانا جرم قرار دیا گیا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس مرض سے متعلق بے بنیاد خبروں کو چلانا سائبر کرائم کے زمرے میں شامل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ بالا جرم کے مرتکب افراد کی سزا 6 ماہ قید اور ڈیرھ لاکھ درہم بطور جرمانہ عائد کی گئی ہے۔ مقامی پولیس نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کسی کو بھی عوام میں خوف و ہراس بھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس سے یو اے ای میں اب تک 5 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔