بی سی اے کے 3افسران گرفتاربھاری رقوم کے عوض شہر میں غیر قانونی تعمیرات کرانے والے کے

151

راچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ اینٹی کرپشن ایسٹ زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کی منظم سرپرستی کرنے والے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی 3 افسران سمیت 5 ملزمان وگرفتار کرلیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ایسٹ زون ضمیر عباسی کے مطابق مجسٹریٹ کے ہمراہ کاروائی عمل میں لائی گئی۔ گرفتار ملزمان میں ڈپٹی ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول، اسٹنٹ ڈائریکٹر اور بلڈنگ انسپکٹر شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان میں 2 عام شہری بھی شامل ہیں۔ جو مذکورہ افسران کے فرنٹ مین بتائے جاتے ہیں ۔ملزمان نے سائٹ انسپکشن کے دوران غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کرنے کیلئے رشوت وصول کی۔مزید بتایا گیا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران نے رشوت وصول کی جبکہ گرفتار ملزمان ناظم آباد فائیو ای میں عمارتوں کے غیر قانونی فلورز، دکانوں اور دیگر تعمیرات کی سرپرستی میں ملوث ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ضمیر عباسی کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور انہیں ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔