چ?ن ن? مصنوع? قر?ن? ا?جاد ?رل?ا

250

چین نے اندھے پن کا علاج ڈھونڈلیا جی ہاں چین نے سائنسی دنیا میں حیرت انگیز ایجاد دریافت کرتے ہوئے دنیا میں پہلی بار مصنوعی قرینہ بناڈالا۔

چینی سائنسدانوں نے بائیو انجیئرنگ کے زریعے اسے مقامی طور پر تیار کیا ہے ۔ ماہرین کے مطابق یہ دنیا کا پہلا قرینہ ہے جس کی مکمل طبی آزمائش کی گئی ہیں۔

مصنوعی قرینے کی ایجاد سے توقع کی جارہی ہے کہ اندھے پن کے شکار افراد اس سے بھرپوراستفادہ حاصل کرسکیں گے۔

چینی ا خبار کےمطابق اس مصنوعی قرینے کا نیشنل فوڈ اینڈ ڈرگایڈمنسٹریشن سے لائسنس بھی حاصل کرلیا گیا ہے ۔

چینی ماہرین کے مطابق اس قرینے کے زریعے چین سے اندھے پن کے خاتمے میں مدد ملے گی

عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ نابینا افراد چین سے تعلق رکھتے ہیں، ایک اندازے کے مطابق دنیا کے اٹھارہ فیصد افراد کا تعلق چین سے ہیں ۔