ملیر کی الیکٹرونکس مارکیٹ میں آتشزدگی

149

کراچی ملیر کے علاقے میں الیکٹرانکس کی دکانوں میں آگ لگ جانے کے باعث لاکھوں روپے کا مال جل کر راکھ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیرٹنکی کے قریب الیکٹرانکس کی دکان میں آگ لگ گئی، دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے قریب کی 10 سے 12  دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ ایک دکان کی چھت بھی گر گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ پولیس حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔