قومی اسمبلی میں متفقہ طور پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور

205

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومت کی جانب سے متفقہ طور پر طور پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور کرلی گئی۔  

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کےاسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں مسئلہ کشمیر پر بحث ہوئی۔چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام  کی جانب سے قرارداد پیش کی گئی جس میں بھارتی مظالم کی  مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو فوری طور پر ختم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے  امن خراب کیا تو اس بار چائے نہیں  کچھ اور پیش کریں گے،فواد چوہدری

 سردار نصر اللہ دریشک نے کم حاضری کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ میری پچاس سالہ سیاسی زندگی کا سب سے اہم ایشو کشمیر ہے لیکن آج اتنے اہم ایشو میں  قومی اسمبلی کا خالی ایوان ہماری منافقت کا اعلان کررہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ کل تک آرمی ایکٹ،اٹھارہویں ترمیم، تنخواہوں کے معاملہ پر یہ ایوان کھچا کھچ بھرا ہوا تھا، کاش آج ہم کشمیر پر بھی اسی طرح اکٹھے ہوجائیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزارت خارجہ پوری طرح وزیراعظم کو سپورٹ نہیں کرسکی،شیریں مزاری

 عبدالقادرپٹیل کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں کشمیر کی آزادی کیلیئے دعا کیوں نہیں ہوتی، جن کے حکم پر ہم ملائیشیا کانفرنس پر نہ گئے وہ سعودی عرب میں کشمیر کے لئے دعا تو کرادیا کریں۔