بھارتی فوج کی وادی لیپہ میں شہری آبادی پر فائرنگ،4شہری زخمی

65

راولپنڈی/اسلام آباد(آئی این پی)بھارتی فوج کی کنٹرول لائن کے قریب وادی لیپہ پربلااشتعال فائرنگ، 2خواتین اوربچے سمیت 4 شہری زخمی ہوگئے، بھارتی فورسزکی جانب سے مارٹرگولوں سمیت دیگر بھاری ہتھیاروں کااستعمال کیاگیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پربلااشتعال فائرنگ کی جس سے 2خواتین اوربچے سمیت 4 شہری زخمی ہوگئے۔بھارتی فورسزنے وادی لیپامیں شہری آبادی کونشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسزکی جانب سے مارٹرگولوں سمیت دیگر بھاری ہتھیاروں کااستعمال کیاگیا ۔دوسری جانب پاکستان نے بھارتی سینئرسفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ اور جنگ بندی معاہدوں کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا اور بھارت پر زوردیا کہ وہ سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرے کیونکہ اس کے اس طرح کے اقدامات خطے کے لیے خطرہ بن گئے ہیں،بھارت کے ایسے احمقانہ اور بے حسی پر مبنی بھارتی اقدامات نہ صرف 2003ء کے جنگ بندی معاہدے بلکہ عالمی انسانی حقوق اور عالمی اقدارکی بھی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر کشیدگی میں اضافہ کرکے بھارت اپنے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بدتر ہوتی صورتحال سے توجہ ہٹا نہیں سکتا ۔