کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اٹھایا۔ شاہ محمود قریشی

155

انٹر ویو: میاں منیر احمد
س… ابھی حال ہی میں وزیر اعظم ڈیوس گئے ہیں اور امریکی صدر سمیت وہاں عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی ہوئی‘ یہ فرمائیں کہ امریکی صدر نے ثالثی کی پیش کش کی تھی اس بارے میں کیا پیش رفت ہوئی ہے
ج… وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر کو اٹھایا اور ان کیساتھ دوٹوک بات کی‘ 1948ء سے کشمیر بین الاقوامی تنازع ہے۔ اقوام متحدہ کی اپنی دو رپورٹس کشمیر کے حوالے سے موجود ہیں چین کی سپورٹ کی وجہ سے 17 جنوری کو دوبارہ معاملہ اٹھایا گیا اور پچاس سال بعد کشمیر ایشو پر سیکیورٹی کونسل کا اجلاس ہوا۔ بھارت نے پوری کوشش کی معاملہ سیکیورٹی کونسل میں زیر بحث نہ آئے سیکیورٹی کونسل کے پندرہ ممبران کو کشمیر مسئلے پر بریفنگ دی گئی پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا اور دنیا کے ہر فورم پر کشمیر مسئلے پر آواز اٹھائی۔ اس اہم مسئلے پر میری صدر سیکیورٹی کونسل سے ملاقات بھی ہوئی جس میں انھیں کشمیر میں بھارتی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا گیا۔ بیرون ملک مشنز وہاں کے عوام کو اس دیرینہ مسئلے سے آگاہ کریں گے۔بھارت کی تمام تر مخالفت کے باوجود مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھایا گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں 175روز سے لاک ڈاؤن ہے، 80 لاکھ سے زائد افراد مقبوضہ وادی میں محصور ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں تمام بنیادی حقوق سلب کیے گئے، لوگ عملاً قیدی ہیں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہیں، ہندوتوا کے نظریے کی حامل قیادت بھارت پر حکمرانی کر رہی ہے۔ دنیا کے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کی آواز اجاگر کی گئی، عالمی تنظیموں کی طرف سے بھی اب مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھایا جارہا ہے۔کشمیر سے متعلق عالمی رائے پاکستان کے موقف سے مماثلت رکھتی ہے۔ بھارت کی جانب سے فائر بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے۔وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات میں سر فہرست کشمیر کے مسئلے کو اٹھایا گیا جبکہ عمران خان نے ٹرمپ کو مسئلہ کشمیر کی نوعیت اور پیچیدگی کے بارے میں بتایا۔ یو این سیکریٹری جنرل کو تفصیل سے بھارت کی سیز فائر خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا ہے۔سلامتی کونسل میں سیزفائر کی خلاف ورزی، مقبوضہ وادی میں لاک ڈاؤن اور دیگر مسائل پر بات چیت کی گئی جبکہ سلامتی کونسل کے 15 اراکین نے بریفنگ میں حصہ لیا۔ 5 اگست کے بھارت کے غیرقانونی اقدامات کو عالمی سطح پر لے کر آئے ہیں۔ بھارت دنیا سے جھوٹ بول رہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات معمول پر ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سیعالمی برادری کومسلسل آگاہ کیا جارہا ہے آزاد کشمیر، مقبوضہ کشمیر، پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری و پاکستانی 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منائیں گے۔ اس دن کو بھرپور انداز میں منانے کے لئے تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں، وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں سٹی برانڈنگ کے سلسلے میں مختلف مقامات پر کشمیر میں ظلم وستم کو تصویری صورت میں نمایاں کیا گیا ہے۔ دارلحکومت کے اہم پلوں کو یوم یکجہتی کے بینروں سے سجانے کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے مواد اپ لوڈ کیا جا رہا ہے۔ اہم شاہرائوں پر آزاد کشمیر کے پرچم آویزاں کئے جا رہے ہیں، بینرز آویزاں کئے جا رہے ہیں، 3فروری کو کنونشن سنٹر میں طلباء کنونشن ہوگا جس سے وزیر امو ر کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور خطاب کریں گے۔ 4فروری کو ایوان صدر میں سفراء کانفرنس ہوگی جس سے صدر ممت ڈاکٹر عارف علوی کے علاوہ حریت راہنماء بھی خطاب کریں گے۔ 5فروری کو وزیر اعظم عمران خان مظفرآباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اور کشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی ہدایت پر فروری کو کشمیری پاکستانی بھائیوں کے ہمراہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عالمی دنیا پر واضح کیا جائے گا کہ بھارت ظالم اور جابر ملک ہے جس نے مقبوضہ کشمیر پر 72 سالوں سے جابرانہ قبضہ جما رکھا ہے اور آئے روز نہتے، معصوم کشمیریوں کو شہید کر رہا ہے۔
س… یہ فرمائیں کہ عالمی سطح پر یورپی یونین اور امریکی کانگریس میں بھی مسئلہ کشمیر پر بحث ہوئی اور اس سے ہمیں کیا امید رکھنی چاہیے
ج…یورپی یونین اور امریکی کانگریس میں بھی مسئلہ کشمیر پر بحث ہوئی وہاں محسوس کیا گیا کہ کشمیر میں معاملات تیزی سے بگڑ رہے ہیں۔ خطے کے امن واستحکام کو داؤ پر لگایا جا رہا ہے مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ سال پانچ اگست سے 80 لاکھ سے زائد لوگ قیدی بن چکے ہیں پاکستان کی واضح پالیسی ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حق میں دیانتداری، سیاسی، اخلاقی اور سفارتی طور پر آواز بلند کرتے رہیںگے۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھا رہی ہیں
س…… حکومت کی سطح پر اب تک کیا اقدامات کیے گئے کہ قوم میں ایک نیا جذبہ پیدا ہو اور کشمیر کا معاملہ اجاگر ہو سکے
ج……25 جنوری سے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر مسئلہ کشمیر اجاگر کیا 27 جنوری کو اسلام آباد میں ایک کلچرل شو منعقد کیا جس کا کشمیر پر فوکس ہوگا۔اس کے علاوہ 28 جنوری کو پورے پاکستان میں کشمیری مجاہدین اور قربانیاں دینے والوں کی تصاویری نمائش ہوئی 30 جنوری کو اسلام آباد میں کشمیر کے حوالے سے سیمینار ہوا 31 جنوری کو پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے سربراہ سید فخر امام نے پریس کانفرنس کی ہے اسی طرح تین فروری کو اسلام آباد کنونشن سینٹر میں نوجوانوں کی تقریب ہوگی جس میں کشمیر کے حوالے سے زمینی حقائق سامنے رکھے جائیں گے جبکہ کشمیر کے رفیوجی مہاجرین کیمپ میں راشن تقسیم کیا جائے گا۔چار فروری کو کشمیر ڈے کے حوالے سے ایوان صدر میں تقریب ہوگی جس میں پوری ڈپلومیٹک کور کو شرکت کی دعوت دی جائے گی اس تقریب میں سفیروں کو کشمیر کے حوالے سے ڈاکیومینٹری دکھائی گئی وزیراعظم عمران خان مظفر آباد میں آزاد جموں و کشمیر اسمبلی اور میرپور میں عوامی جلسے سے خطاب بھی کریں گے اس کے علاوہ چاروں صوبوں میں کشمیر کے حوالے سے ریلیاں نکالی جائیں گی آزاد جموں وکشمیر میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی
س… دفتر خارجہ میں کشمیر ڈیسک کے لیے مسلسل مطالبات ہو رہے ہیں ہمارے دفتر خارجہ کے ذریعے کیا کامیبای اب تک ہمیں ملی ہے اور کشمیر کے بارے میں سفارت خانوں کی سرگرمیوں سے متعلق کچھ بتائیں گے
ج… تمام سفیر کشمیر کے حوالے سے تقاریب منعقد کریں گے اس حوالے سے دفتر خارجہ نے تمام پاکستانی سفیروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔سوال وجواب کے سیشن میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کے بہت سے مفادات ہیں، امریکا خطے میں اپنے مفادات کو دیکھتا ہے۔ خطے میں کچھ قوتیں ابھر رہی ہیں جو امریکا کو چھبتی ہیں۔ امریکا نے اگر مدد نہیں کی تو رکاوٹ بھی نہیں ڈال رہا پاکستان کشمیریوں کا مقدمہ موثر طریقے سے لڑ رہا ہے جب یہ مسئلہ عروج پر تھا تو ہم سے غفلت ہوئی، کیمرے کی آنکھ دھرنے کی طرف موڑ دی گئی ہم نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر پہنچا دیا تھا تو پاکستان کے اندر ہمارا بیانیہ دھرنے کی وجہ سے دھندلا سا گیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارا ایمان ہے بالاخر سچ کی فتح ہوگی۔ بھارت میں متنازع قانون کے خلاف 11 ریاستیں سراپا احتجاج ہیں۔ بھارت کے طالبعلم، دانشور اور شوبز سٹار بھی بھارتی مظالم پر آواز اٹھا رہے ہیں بڑی طاقتیں مصحلتوں کا شکار ہیں لیکن پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ پاکستان کشمیریوں کو مایوس نہیں کرے گا۔ ہم منظم طریقے سے ہر سطح پر کشمیر مسئلے کو اجاگر کریں گے کشمیر مسئلے پر وزیراعظم کی خواہش ہے کہ کونسل آف فارن منسٹر کا اجلاس ہونا چاہیے۔ سعودی عرب نے بھی کہا اس تجویز کوعزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔