انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مریم نواز کو اپنے والد سے ملنے کی اجازت دی جائے،شہبازشریف

191

لندن: شہبازشریف کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ مریم نوازکو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پر نواز شریف کے پاس لندن آنے کی اجازت دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اپنی شریک حیات کھودینے کے شدید غم نے نوازشریف کی صحت پر انتہائی منفی اثرات مرتب کئے ہے جبکہ زندگی کے  ایسے مشکل وقت میں  ان کی صاحبزادی کو پاکستان سے آنے کی اجازت نہیں دی جارہی ۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ مریم کا نواز شریف کے پاس نہ ہونا  انکی صحت کو مزید خراب کررہا ہیں، ماہر امراض قلب کو دو بار ’کارڈیک کیتھیٹرائزیشن‘ کا طے شدہ عمل کو تبدیل کرنا پڑا جبکہ جتنا وقت گزررہا ہے اتنا ہی طبی عمل کے لئے گنجائش کم ہورہی ہے۔

انکا کہنا ہے مریم نوازکو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپنے والد کے پاس آنے کی اجازت دی جائے۔