یوکرین نے ایران کی پیشکش کو ٹھکرادیا

164

تہران: ایران نے طیارہ حادثہ میں ہلاک افراد کے لواحقین  کو80ہزار ڈالر فی کس  دینے کا اعلان کیا جس کو یوکرین نے مسترد کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کےمطابق ایران نے یوکرین طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو  80  ہزار ڈالرز بطور تلافی دینے کااعلان کیاہے جسے یوکرائنی صدر نے یہ کہہ کر ٹھکرا دیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ ہرجانے کیلئے عالمی عدالت سے رجوع کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کا دعویٰ ہے کہ ایران کو معلوم تھا کہ حملہ اس کی جانب سے ہوا ہے لیکن اس کے باوجود حقائق چھپائے۔

یوکرین کے ایک نجی ٹی وین چینل نے پائلٹ اور ایرانی ائیر پورٹ  کے کنٹرول ٹاور کے درمیان ہونے والی ایک گفتگو بھی نشر کی ہے جس میں پائلٹ نے کنٹرول ٹاورکے عملے کو طیارے کی جانب کسی چمکدار چیز کے آنے کی اطلاع دی تھی۔ ان انکشافات  کے باعث یوکرین  نے ایران سے ہر قسم کے تعاون کے خاتمے کااعلان کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ 8 جنوری کو یوکرین کا مسافر طیارہ ایران میں  میزائل حملے میں تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں طیارے میں تمام 176 سوار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔