ہرنائی: کشمیر ریلی میں تخریب کاری کی کوشش ناکام، بم برآمد

84

ہرنائی ( آن لائن) بلوچستان کے شہر ہرنائی میں کشمیر ریلی میں تخریب کاری کی کوشش ناکام بنا دی، مسجد میں چھپایا گیا بم برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا گیا، مسجد کے باہر فائرنگ ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا۔ لیویز کے مطابق جاںبحق پولیس اہلکار تبلیغی جماعت کے افراد کو جامع مسجد چھوڑنے آیا تھا تو مسجد میں پہلے سے موجود شخص نے فائرنگ کردی۔ زخمی شخص کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے۔ مسلح شخص فائرنگ کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ڈی سی ہرنائی کے مطابق واقعے کے بعد مسجد کی تلاشی لی گئی تو وہاں سے ایک مشکوک بیگ ملا جسے چیک کرنے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق عظیم دمڑ کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم نے بیگ میں موجود بم کو ناکارہ بنادیا اور یہ بارودی مواد کشمیر یکجہتی ریلی میں تخریب کاری کے لیے لایا گیا تھا۔