راولپنڈی (اے پی پی) پاک فوج کے پائلٹس کو فرانسیسی کوہ پیمائوں کو ریسکیو کرنے پر فرنچ نیشنل ڈیفنس برونز میڈلز سے نوازا دیا۔ بدھ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی میوزیم میں پاک فوج کے پائلٹس کو میڈلز دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں فرنچ جوائنٹ فورس بحر ہند کے کمانڈر نے پاک فوج کے پائلٹس کو میڈلز دیے۔ پاک فوج کے پائلٹ کو فرنچ نیشنل ڈیفنس برونز میڈلز سے نوازا گیا۔ ان پائلٹس نے 2018ء میں فرانسیسی کوہ پیمائوں کو نانگاپربت میں ریسکیو کیا تھا۔ ان پائلٹس نے فرانسیسی کوہ پیما مس الزبتھ کو بچایا تھا۔ تقریب میں چیف آف جوائنٹس اسٹاف ساحر شمشاد سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔