یوم کشمیر حق خودارادیت کے پختہ عزم کی یاد دلاتاہے ، جنرل ندیم رضا

121

راولپنڈی( آن لائن )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضانے کہا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیرحق خودارادیت کے پختہ عزم کی یاددلاتا ہے۔ یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں انہوں کہا کہ 7 دہائیوں سے زایدگزرنے کے باوجودکشمیری بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں،کشمیراورپاکستان نظریاتی اورمعاشرتی اعتبار سے لازم و ملزوم ہیں۔جنرل ندیم رضا نے کہا کہ 9 لاکھ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیرپر غیر قانونی قبضہ کیا ہے، کشمیری مسلمانوں نے کشمیر کی آزادی کی تحریک کو اپنے خون سے تحریر کیا ہے، مقبوضہ کشمیر پر ناجائز بھارتی قبضہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور دہشت گردی کی نئی مثالیں قائم کیں،مسلح افواج مشکل کی گھڑی میں کشمیری عوام کے ساتھ ہیں۔