معاوضوں کے حوالے سے دہرا معیار ختم کیا جائے، چودھری یاسین

72

مظفرآباد (صباح نیوز) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد جموںکشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر چودھری یاسین نے اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اگر پاکستان میں دہشتگردی اور قدرتی آفات سے شہید ہوتا ہے تو اس کے ورثا کو 10 لاکھ روپے دیے جاتے ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں شہید ہونے والے کے ورثا کو 3لاکھ روپے دیے جاتے ہیں، یہ دہرا معیار ختم کیا جائے، پاکستان کی خارجہ پالیسی کو ری وزٹ کیا جائے، جنرل اسمبلی کے خطاب کے بعد عمران خان کی خارجہ پالیسی پر کوئی بڑا بریک تھرو نہیں ہوا، مسئلہ کشمیر پر دنیابھر میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، دنیا میں ایسے لوگوں کو بھیج دیا جاتا ہے جن کو مسئلہ کشمیر کی اے بی سی کا پتا نہیں ہے۔ انہوںنے کہا کہ کشمیر سے متعلق ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظر بھٹو کی پالیسی کو اپنانے کی ضرورت ہے، بھٹو نے او آئی سی کا اجلاس لاہور میں کروا دیا تھا۔