کوئٹہ، عدالت کا سوئی گیس کی لوڈشیدنگ ختم کرنے کا حکم

110

کوئٹہ (آئی این پی) عدالت نے کوئٹہ اور مضافات میں سوئی گیس کی لوڈشیدنگ ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت عالیہ بلوچستان کے جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل بینچ نے سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف آئینی پٹیشنز کی سماعت کرتے ہوئے سوئی گیس حکام کی وضاحت کو غیر تسلی بخش قراردیتے ہوئے حکم دیا کہ کوئٹہ شہر اور مضافات میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری طور پر ختم کی جائے اور عدالتی احکامات پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کی برف باری سے لے کر آج تک سوئی گیس حکام نے کوئٹہ میں گیس کی مصنوعی قلت پیدا کرکے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا جس کیخلاف شہریوں نے عدالت عالیہ سے رجوع کیا تھا۔