کے پی پولیس مقابلے میں ٹی ٹی پی کےدو مقامی کمانڈروں سمیت 9 کارکن ہلاک

291

خیبر بختون خواہ: رواں ہفتے کے پی پولیس کی طرف سے کیے گئے مختلف آپریشنز میں تحریک طالبان پاکستان کے دو مقامی کمانڈروں سمیت 9 کارکن  ہلاک۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ ہفتے صوبہ بھر میں خیبر پختونخواہ (کے پی) پولیس کی جانب سے کی گئی متعدد کارروائیوں میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دو مقامی کمانڈروں سمیت کم سے کم نو مطلوب مجرم ہلاک ہوگئے ہیں۔

کے پی پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ مختلف اضلاع میں تحریک ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والےمجرم 6 پولیس  مقابلوں کے دوران مارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ مبینہ دہشت گرد انعام اللہ اور اس کے ساتھی مرسلین اور بلقیاس کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ہے۔

انعام اللہ، ٹینک اور لکی اضلاع کے انتہائی خوفناک مجرموں میں سے ایک تھا اور  قتل، اغوا ، چھیننے اور حملے کے 39 مقدمات میں ملوث تھا۔وہ اکتوبر 2019 میں ایک وین پر کیے گئے حملے کا بھی ذمہ دار تھا جس میں 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ایک اور اعلان شدہ مجرم رحمت اللہ لکی میں مارا گیا جو  قتل کی کوشش اور جوئے کے تین مقدمات میں مطلوب تھا۔

اسی طرح بہیمانہ قتل کیس میں ملوث مقتول مجرم سلیم خان کو ایک مقابلے میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا جبکہ نور نواز اور اصغر بادشاہ سمیت دیگر دو مطلوب مجرموں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

ٹینک پولیس نے ایک بھتہ خور قدرت اللہ ولد عبید اللہ کو بھی گولی مار کر ہلاک کردیا ہے جس پر الزام تھا کہ اس نے ایک مقامی تاجر سے 60000 روپے طلب کیے ہیں۔