جامشورو میں ناجائز تعمیرات ایس بی سی اے آرڈیننس کے تحت سربمہر

62

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، حیدر آباد ریجن کے اعلامیے کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر کے احکامات پر ڈیمولیشن سیل نے متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر و افسران کی سربراہی میں حیدر آباد ریجن کے مختلف علاقوں میں قانونی کارروائی کرتے ہوئے پلاٹ واقعہ مین روڈ ٹنڈو محمد خان، پلاٹ واقعہ لاکھٹ روڈ ٹنڈو محمد خان، پلاٹ واقعہ واحد بنگلوز ٹنڈو محمد خان، پلاٹ واقعہ لاکھٹ شاپ ٹنڈو محمد خان، پلاٹ نمبر 63,64,65,66,67 مین بدین روڈ ٹنڈو محمد خان، پلاٹ واقعہ ایوب اسٹاپ نزد پٹار گوٹھ ٹنڈو محمد خان، پلاٹ واقعہ زم زم سٹی ہاؤسنگ اسکیم جامشورو، پلاٹ واقعہ اسد سٹی ہاؤسنگ اسکیم، پلاٹ واقعہ نیو گورکھ ٹاؤن ہاؤسنگ اسکیم اور پلاٹ واقعہ صدر سٹی ہاؤسنگ اسکیم، ضلع جامشورو پر ناجائز تعمیرات کو سندھ بلڈنگ کنٹرول آرڈیننس 1979/82 کے تحت سربمہر کردیا ہے۔ بذریعہ ہذا تمام مالکان و ذمے داران تعمیرات کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ بغیر منظوری نقشہ جات تعمیرات کرنے سے گریز کریں۔ بصورت دیگر ان کیخلاف سندھ بلڈنگ کنٹرول آرڈیننس 1979/82 اور ریجنل انٹیریم بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشن (R.I.B & T.P.R-2018) کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔