حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) جماعت اصلاح المسلمین برانچ گلشن خیر محمد کے تحت درس قرآن کا پروگرام ہوا، جس کا آغاز حافظ مزمل نے تلاوت سے کیا، جبکہ مشہور نعت خواں حسام ماجد، حافظ مدثر طاہری، اشرف علی، ماجد اشتیاق، بلال طاہری نے نعت ومنقبت کے نذرانے پیش کیے۔ مولانا غلام یاسین شاہ طاہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا خوف دین کی اصل بنیاد ہے، حضرت عمرؓ بہت رویا کرتے تھے کسی نے سبب پوچھا تو آپؓ نے فرمایا کہ میرے رونے پر تعجب کرتے ہوئے اللہ کے خوف سے تو سورج بھی روتا ہے۔ پروگرام میں اہل محلہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔