پشاور/ خیبر (صباح نیوز)خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کی ترقی کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 24 اہم منصوبوں کی منظوری دے دی، مختلف اضلاع کے لیے 90 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ جبکہ وزیر اعلیٰ پختونخوامحمود خان نے کہا ہے کہقبائلی اضلاع میں 10 سال میں تر قیا تی منصو بوں پر 83ارب روپے خرچ کرینگے ۔ دستاویزات کے مطابق سوات موٹروے کی توسیع کے لیے 70 ارب روپے منظور کیے گئے جس سے سوات موٹر وے کو فتح پور تک توسیع کی جائے گی، ضلع کوہاٹ کو گیس کی رائلٹی کی مد سب سے زیادہ 15 ارب کے فنڈ کی منظوری دی گئی، 15 ارب روپے مختلف پروجیکٹس پر خرچ کیے جائیں گے،7 پروجیکٹس حتمی منظوری کے لیے وفاق کو ارسال کر دیے گئے، جس میں قبائلی اضلاع اور بندوبستی علاقوں کے درمیان سڑکوں کے منصوبے بھی شامل ہیں، اسکولوں، اسپتالوں، ریسکیو سروسز، توانائی سمیت دیگر منصوبے بھی شامل ہیں۔علاوہ ازیںوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوامحمود خان نے کہا ہے کہ تر قیا تی منصوبوں پر عوام کی رائے لینے آئے ہیںجب ایک پیچ پر ہو نگے تو ترقی کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا، قبائلی اضلاع میں 10 سال میں تر قیا تی منصوبوں پر 83ارب روپے خرچ کیے جا ئیں گے ، قبائلی عوام 5 سال میں تر قیا تی منصوبوں سے مستفید ہو نگے اور تبدیلی دیکھیں گے ، لنڈ ی کوتل ،اولسی میں ناشتہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ انکا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے بلکہ اپنے کپتان عمران خان کے میرٹ اور انصاف نعرہ پر عمل پیرا ہیں خیبر پختونخوا اور خصوصا قبائلی اضلاع جس مراحل سے گز ریں ہیں اس سے بخوبی آگا ہ ہوں اس لیے عوام تر قیاتی کاموں میں کرپشن روکنے کے لیے ان کا ساتھ دیں ۔