?العدم تنظ?م?? حالات خراب ?رن? ?? ذم?دار ???،عبدالمال? بلوچ

267

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر کے حالات خراب کرنے میں کالعدم تنظیمیں ملوث ہیں ، قومی ایکشن پلان کے تحت ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گے ۔

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کسی کو بھی حالات کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے شہر میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے اور تمام شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ  کچھ عناصر کو بلوچستان کے حالات میں بہتری ہضم نہیں ہو رہی اور وہ گزشتہ تین دن سے ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے حالات خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کے حالات کی خرابی میں کالعدم تنظیمیں ملوث ہیں جن کے خلاف قومی ایکشن پلان کے تحت کارروائی عمل میں لائیں گے ۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جو بھی حالات کی خرابی کا ذمے دار پایا گیا اس کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔