??ل? نار ?ا جلد4ج? ???نالوج? متعارف ?ران? ?ا اعلان

220

یلی نار پاکستان نے جلد فور جی 4Gٹیکنالوجی متعارف کروانے کا اعلان کردیا اور کہاہے کہ ان کی کمپنی صارفین کو بین الاقوامی معیار کی تمام سہولیات بہم پہنچانے کیلئے کوشاں ہے جبکہ اس وقت وائر لیس فون کے ملک کے سب سے زیادہ سبسکرائبر بھی ان کے پاس ہیں۔

ایوان صنعت وتجارت فیصل آباد میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران ٹیلی نار پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مائیکل فولے نے بتایا کہ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وفاقی وزیر انوشہ رحمان پاکستان میں ٹیلی کام شعبہ کی کارکردگی کو بڑھانے اور اسے ملکی معیشت سے براہ راست منسلک کرنے کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہیں۔

 انہوں نے پاکستان کی معیشت میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان میں موجودہ مثبت اعشاریوں کو برقرار رکھا گیا تو اس کے نتیجہ میں یہا ں بڑے پیمانے پر غیر ملکی سرمایہ کاری ہوگی۔

 ٹیلی نار کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ یہ کمپنی پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کر چکی ہے جبکہ آئندہ سال سے وہ 4-G ٹیکنالوجی کو بھی متعارف کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔