بھارت کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ، شہری جاں بحق

97

راولپنڈی (اے پی پی) بھارتی افواج نے کنٹرول لائن کے ساتھ چری کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کر کے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق بھارتی فورسز کی فائرنگ اور گولہ باری سے شہید ہونے والے شہری میر محمد کا تعلق ککوٹہ گائوں سے تھا، واقعے میں زخمی ہونے والی خاتون کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا مؤثر جواب دیا گیا۔