آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے گا،عمران خان

241

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم اطمینان رکھے آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے سمیت مجموعی طور پر عوام کو مشکلات کا سامنا ہے مجھے ان مشکلات کا بخوبی ادراک ہے چنانچہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے، میری حکومت منگل کو کابینہ کے اجلاس میں عوام کیلئے بنیادی غذائی اجناس کی قیمتوں میں کمی کی خاطر مختلف اقدامات کا اعلان کرے گی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اسی اثناء میں تمام متعلقہ حکومتی ادارے آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کے اسباب کی جامع تحقیقات کا آغاز کرچکے ہیں، قوم اطمینان رکھے کہ ذمہ داروں کا بھرپور محاسبہ کیا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی۔