ایل او سی پر فائرنگ؛پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوجی ہلاک

221

راولپنڈی: بھارتی فوج کی جانب سے  ایک بار پھر ایل او سی کی خلاف ورزی کی گئی ،پاک فوج نے جوابی کارروائی میں ایک بھارتی فوجی کو جہنم واصل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے  لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی  کرتے ہوئے جندروٹ و نکیال سیکٹر کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے جندروٹ ونکیال سیکٹر کی شہری آبادی پر فائرنگ کی، پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک بھارتی فوجی کو ہلاک کیا  جبکہ ایک بھارتی میجر سمیت 3 فوجی زخمی بھی ہوئے۔