سرگودھا روڈ پر فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 3 مزدور جاں بحق

185

فیصل آباد: سرگودھا روڈ پر نجی فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 3 مزدور جاں بحق جبکہ 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق فیصل آباد کے علاقے سرگودھا روڈ پر واقع سمانہ پُل کے قریب ٹیکسٹائل ملز کا اچانک بوائلر پھٹ گیا جس سے فیکٹری کے 3 مزدور جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 15 سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے،زخمیوں کو  الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ گیس کا پریشر زیادہ ہونے کے باعث بوائلر پھٹا جس سے ناخوشگوار واقع پیش آیا جبکہ بوائلر پھٹنے سے فیکٹری کی عمارت بھی زمین بوس ہو گئی، چھت کے ملبے تلے دب کر متعدد افراد لاپتہ ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔