ڈونلڈ ٹرمپ کابھارتی دورہ متوقع

167

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 24 سے 25 فروری تک ہندوستان کا دورہ کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطا بق ڈونلڈ  ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ امریکہ اور ہندوستان کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مستحکم کرنے کے لئے سفر کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ ہندوستان کی مغربی ریاست گجرات اور دارالحکومت نئی دہلی میں رکیں گے۔ گجرات، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور مہاتما گاندھی کی آبائی ریاست ہے۔

امریکی صدر اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹیلیفون پر گفتگو کی جس میں دونوں ممالک کے قریبی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ نریندر مودی  نے بھی  گزشتہ سال ستمبر میں امریکہ کا دورہ کیا تھا اور شہر ہیوسٹن میں ایک بہت بڑی ریلی میں شرکت بھی کی تھی۔