چین سے دنیا کے مختلف ممالک میں پھیلنے والے مہلک کورونا وائرس سے جہاں مجموعی طور پر اموات کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے وہیں چین میں پھنسے ہونے کے باعث ایک پاکستانی طالبعلم اپنے والد کے جنازے میں بھی شرکت نہیں کرسکا ہے،
چین کے شہر ووہان میں اپنے ہاسٹل سے پی ایچ ڈی کے طالبعلم حسن نے جمعرات کو اپنے والد سے بات کی تھی، اس گفتگو میں ان کے 80 سالہ بزرگ والد نے کہا تھا کہ وہ گھر آجائے،
تاہم انہیں کیا معلوم تھا کہ وہ اپنے والد سے آخری مرتبہ بات کر رہے ہیں کیونکہ اس کے الگے روز ہی حسن کے والد عارضہ قلب کی وجہ سے انتقال کرگئے ہیں،
برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز نے رپورٹ کیا کہ حسن ان ایک ہزار سے زائد پاکستانیوں میں سے ایک ہیں جو چین میں مہلک کورونا وائرس کے مرکزی صوبے ہوبے میں موجود ہیں۔