پی ٹی سی ایل کی جانب سے5 فیصد حتمی نقد منافع کا اعلان

263

لاہور ( کامرس ڈیسک) ملک کی معروف ٹیلی کام اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے وا لی کمپنی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے 11 فروری، 2020کو لاہور میں منعقد ہونے والے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں 31 دسمبر 2019ء کو ختم ہونے والے سال کے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا ۔پی ٹی سی ایل کے بو رڈ آف ڈائر یکٹرز نے 5 % حتمی نقد منافع کا اعلان کیا ہے یعنی 0.50 Re فی حصص جو کہ 5 % عبوری نقد منافع یعنی 0.50 Re فی حصص کے علاوہ ہے۔ اس سال کا کل منافع % 10 یعنی کہ . 1.00 Re فی حصص ہے۔پی ٹی سی ایل گروپ کی آمدنی YoY 2.1 % بڑھنے سے 129.5 ارب روپے ہوگئی۔ گروپ کی تمام کمپنیوں نے ترقی کی رفتار میں اپنا مثبت کردار ادا کیا۔ یوفون نے ترقی کی رفتاربرقرار رکھتے ہوئے سال 2019ء میں 23 ملین سبسکرائبرز کی حد عبور کر کے اپنے مارکیٹ شیئر میں بہتری حاصل کی۔ یو بینک ، جوپی ٹی سی ایل مائیکرو فنانس بینکنگ کا ذیلی ادارہ ہے۔،نے گزشتہ سال کے مقابلے میں بینکنگ نیٹ ورک کو مزید تیزی سے پھیلاتے ہوئے واضح ترقی کی اور اپنی آمدنی میں % 48 اضافہ کیا ۔ پی ٹی سی ایل گروپ کا آپریٹنگ منافع اور خالص منافع 6.7 ارب روپے او ر 2.4 ارب روپے رہا۔ منافع میںکمی کی بنیادی وجوہات میں ، مہنگائی، روپے کی قدر میں مسلسل کمی ،بجلی کی قیمتوں اور شرح سودمیں اضافہ شامل ہیں ۔پی ٹی سی ایل کی 71.5 ارب روپے کی آمدنی گزشتہ سال کے مقابلے میں قدرے زائد رہی۔ پی ٹی سی ایل کی معروف براڈ بینڈ سروسز نے آمدنی میں 5 % YoY اضافہ حاصل کیا۔ ملک کے 11 اہم شہروں میںفائبر-ٹو-دی-ہوم (FTTH) بچھانے سے پی ٹی سی ایل برانڈ کی قدر میں اضافہ ہوا ۔ فکسڈ لائن نیٹ ورک انفرااسٹرکچر میں اپ گریڈیشن سے شکایات کی شرح میں خاطر خواہ کمی لانے کے ساتھ پی ٹی سی ایلصارفین کو تیز انٹرنیٹ پیکجز بھی مہیا کررہا ہے۔ نیٹ ورک اپگریڈیشن کے ساتھ ساتھ پی ٹی سی ایل نے صارفین کو بہتر سہولیات مہیا کرنے کے لیے ایکسپئیرینس منیجمنٹ، کسٹمر کیئر سسٹم کا نفاذ اور متعلقہ بہترین طریقوں کو اپنانے جیسے اقدامات بھی اُٹھائے ہیں ۔ رواں سال پی ٹی سی ایل کی صارفین کے لیے خدمات کولندن میں منعقدہ ٹیلی کام گلوبل سمٹ میں چودہویں (14th) سالانہ سی ای ایم ٹیلی کام ایوارڈزکے دوران ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔کارپوریٹ اور ہول سیل بزنس نے 2018 ء کے بعد ا پنی ترقی کی رفتار کو جاری رکھتے ہوئے نئے اسٹریٹجیک آئی سی ٹی اور کلاوٗڈ پراجیکٹس حاصل کر کے مجموعی طور پر 13 % ترقی کی۔ پی ٹی سی ایل نے اپنی مارکیٹ لیڈر شپ کو کا میابی سے برقرار رکھتے ہوئے آئی پی بینڈ وڈتھ بزنس میں مزید اضافہ بھی کیا ہے۔اس توسیع نے VSAT کی ترقی کے ساتھ مل کر پی ٹی سی ایل کو سیلولر، LDI اورلوکل لوپ آپریٹرز کو واحد بینڈ وڈتھ فراہم کرنے والا ادارہ بنا دیا ہے۔اس عرصہ کے دوران وائر لیس کی آمدنی میں سیلولر کمپنیز کی جانب سے سخت مسابقتی رجحان کی وجہ سے YoY میں کمی نظر آئی ۔ وائس کی آمدنی اور اُس کی ٹریفک والیوم میں مسلسل کمی کی وجوہات غیر قانونی / گرے ٹریفک ٹرمینیشن ،OTT اور سیلولر سروسز پر مسلسل منتقلی نظر آئی ۔پی ٹی سی ایل کا آپریٹنگ منافع پچھلے سال کے مقابلے میں 24 % قدرے کم رہا۔ اس عرصے کے دوران آپریٹنگ منافع مہنگائی، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے گزشتہ سال کے مقابلے میں دبائو کا شکار رہا۔ پی ٹی سی ایل کا خالص منافع ٹیکس کی ادائیگی کے بعد 6.3 ارب روپے رہا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 14.5 % کم ہے۔ شرح سود میں اضافے اور غیر ملکی زرمبادلہ پر مبنی اثاثوں پر ملنے والے منافع سے سرمایہ کاری پر زیادہ آمدنی حاصل ہوئی جس کے باعث نان آپریٹنگ آمدن) net of finance cost ( میں اضافے نے آپریٹنگ منافع کی سطح میں 24 % سے مجموعی منافع کی سطح پر 14.5 % کمی کرنے میں مددکی ہے۔