جماعت اسلامی راولپنڈی کے دیرینہ بزرگ رکن انتقال کرگئے

170

راولپنڈی( وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی راولپنڈی زون پی پی 11 یونین کونسل 42 کے بزرگ رکن ملک اصغر علی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔ان کی نماز جنازہ بدھ کے روز ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ کی امامت نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کرائی ۔ نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم ٗنائب امیر قاضی محمد جمیل ٗ امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی ٗ جنرل سیکرٹری سید عزیر حامد ٗ نائب اُمراء شیخ مسعود احمد ٗ ضیااللہ چوہان ٗچودھری منیر احمد ٗسیکرٹری اطلاعات ملک محمد اعظم ٗامیر زون پی پی 11 حاجی یار محمد ٗجنرل سیکرٹری ضیا القمر ٗنائب امیر حاجی نصیر مغل ٗ منظور اکبر ٗامیر زون پی پی14 رضا محمد چودھری ٗامیر زون پی پی 16 سید ارشد فاروق ٗجنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی رورل سید امجد حسین شاہ ٗصدر الخدمت فائونڈیشن شمالی پنجاب رضوان احمد ٗ سیکرٹری نمیر حسن مدنی ٗناظم اسلامی جمعیت طلبہ راولپنڈی سرمد تنویر ٗجے آئی یوتھ کے ضلعی صدرملک عمران اور پروفیسر عطا اللہ چودھری کے علاوہ جماعت اسلامی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے عہدیداران اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر لیاقت بلوچ نے ملک اصغر علی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اپنی ساری زندگی سید مودودی ؒ کی تحریک اقامت دین کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ ان کے ایک بیٹے وقاص نے مقبوضہ کشمیر میں شہادت پائی ہے۔ دوسرا بیٹا اسلامی جمعیت طلبہ کا رکن اور ذمہ دار ہے۔الحمد للہ ! ایک مثالی تحریکی گھرانہ ہے۔ انہوں نے صاف ستھری زندگی گزاری ہے۔فالج کا اٹیک ہوا اور اسپتال میں تھے۔ جب بھی کچھ ہوش میں آتے تو نماز کے بارے میں فکر مند ہوتے تھے۔دعاہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی نیکیوں کو قبول و منظور فرمائے اور بشری کمزوریوں سے در گزر فرمائے۔