خواتین کانفرنس کا مقصد خدمت خلق میں عورت کے کردار کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا

457
اسلام آباد ،الخدمت فائونڈیشن وومن ونگ پاکستان کے تحت خدمت خلق میں عورت کا کردار کے عنوان س منعقدہ کانفرنس سے بیگم گورنر پنجاب پرویز سرور،کلثوم رانجھا و دیگر خطاب کررہے ہیں

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ پاکستان کے تحت ”خدمت خلق میں عورت کا کردار” کے عنوان سے ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبدالشکور، الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ پاکستان کی صدر کلثوم رانجھا ،بیگم گورنر پنجاب پروین سرور،اسسٹنٹ سیکرٹری الخدمت وومن ونگ صدف شاہد سمیت زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی سینکڑوں خواتین اور طالبات نے شرکت کی۔الخدمت وومن ونگ پاکستان کی صدر کلثوم رانجھانے اس موقع پر کہا کہ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد خدمت خلق میں عورت کے کردار کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا اور الخدمت وومن ونگ پاکستان کی ملک گیر خدمات پر روشنی ڈالنا تھا۔ الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ خاص طور میں خواتین کے اندر خدمت خلق کی خدمات سرانجام دے رہی ہے اور ملک بھر میں الخدمت کمیونٹی سینٹر، آسان نکاح پروجیکٹ، کلاتھ بینک، تعلیم، صحت، صاف پانی، کفالتِ یتامیٰ، مواخات پروگرام، ڈیزاسٹرمینجمنٹ، سماجی خدمات، شیلٹر ہوم اور آگاہی پروگرام جیسے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔بیگم گورنر پنجاب پروین سرور نے اس موقع پر کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ جیسے ادارے اس ملک کا مثبت چہرہ ہیں۔حقیقی خوشی دوسروں کر خوشیوں میں شریک کرنا ہوتا ہے اور الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ پاکستان، دکھی انسانیت کی جو خدمت کر رہی ہے وہ قابل تحسین ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبد الشکور نے اس موقع پر کہا کہ الخدمت وومن ونگ نے آج کی کانفرنس منعقد کرکے ایک بڑا کام ہے۔ کانفرنس میںخواتین کے کردار کے حوالے سے مذاکرے ،ٹیبلواور الخدمت کمیونٹی سنٹرز کی غریب مگر خوددار خواتین کے ہنر مندی کے دستکاری پارچہ جات کی نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر سے آئے ہوئے وفود نے نے اپنی اپنی ثقافت کے مطابق ملبوسات کے اسٹال لگائے۔