پا?ستان ن? ?? آئ? آر ?نونشن قبول ?رل?ا ?? ،خرم دستگ?ر

196

وزیرتجارت خرم دستگیر کا کہنا ہے پاکستان نے ٹی آئی آر کنونشن قبول کرلیا ہے ، وزیراعظم نوازشریف نے10سال بعد تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کودور کردیا ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا پاکستان بہت جلد انٹرنیشنل ایگریمنٹ ٹی آئی آر کا حصہ بن جائےگا۔ اس معاہدے کے بعد کاروبار کرنے والوں کے لیے آسانیاں پیدا ہوں گی۔ وفاقی وزیرتجارت کا کہنا تھا اس وقت افغانستان پاکستانی ٹرکوں سے 110فیصد گارنٹی ڈیوٹی لیتا ہے ،ٹی آئی آر کا حصہ بن جانےکے بعد یہ گارنٹی نہیں دینی پڑےگی ۔

خرم دستگیر کا کہنا تھا ایران ، افغانستان ، ترکی اور سینٹرل ایشیا سے ٹرکوں اور کنٹینرز کے ذریعے ہونے والے کاروبار کو رجسٹرڈ کیا جائے گا، ان کا کہنا تھا توانائی کا بحران اور انتہاپسندی پاکستانی درآمدات کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹیں ہیں ۔