پاکستانی قوم سے مذاق

215

پاکستان یونہی اتفاقی طور پر وجود میں نہیں آیا بلکہ یہ مملکت خداداد ہے اور ہمیں یہ نہیں فراموش کرنا چاہیے کہ یہ لاکھوں لوگوں کی قربانیوں سے وجود میں آیا۔ اس ملک کے لیے ہم لوگوں نے بھاری قربانی دی لیکن ہماری بدقسمتی کہ جو بھی حکمران آئے انہوں نے ہمیں دھوکا دیا اور ذاتی مفاد کے لیے حکومت کی اور چلتے بنے اور لوگوں کو قرضوں میں جکڑ دیا۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار عدلیہ بیدار ہوئی اور ایکشن لیا اور نواز شریف پکڑ میں آئے اور دس سال کی نااہلی کی سزا ملی۔ لیکن افسوس صد افسوس کہ ہمارے سابق حکمران پوری قوم کو بے وقوف بنا کر اور عوام کی آنکھوں میں دھول
جھونک کر بیرونی ملک فرار ہوگئے۔ اگر بیمار تھے اور وی آئی پی سلوک کے مستحق تھے تو ان تمام قیدیوں کو بھی اسی طرح کی رعایت ملنی چاہیے۔ یہ دوہرا معیار درست نہیں ہے، ایک طرف ہم خود کو مسلمان کہتے ہیں دوسری طرف وہ کام کرتے ہیں جن سے ملک اور دین کا مذاق بنارہے ہوتے ہیں۔ میں اعلیٰ عدلیہ سے اپیل کرتی ہوں کہ نواز شریف کو فوری طور پر واپس بلایا جائے اور ایک سزا یافتہ مجرم کی طرح ان سے سلوک کیا جائے اور لوٹی گئی قوم کی دولت اپنے زبردستی لی جائے۔ ذاتی مفاد کو قومی مفاد پر ترجیح دیں، ورنہ اللہ کی پکڑ سے کوئی کسی کو بچا نہیں سکتا۔
عصمت احسان