آئی ایم ایف پروگرام مشکل چیلنج پاکستان کی ترقی کے لیے ہے,اے وے تھامے

162

آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود پاکستانی معیشت جمود کا شکار ہے، بہتری نہیں آرہی

آئی ایم ایف کے وفد کے سربراہ اے وے تھامے نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام مشکل چیلنج اورپاکستان کی ترقی کے لیے ہے وہ جمعہ کی صبح اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں بینکاروں اور تاجروں سے خطاب کر رہے تھے انھوں کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود پاکستان کی معیشت جمود کا شکار ہے، انھوں کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام سے اُس طرح فائدہ نہیں اُٹھا رہا

جس طرح اس کو اُٹھانا تھا ،پاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو ا ہے معیشت میں بہتری نہیں آرہی، معاشی ترقی کی رفتار کم ہو رہی ہے، مہنگائی بڑھ رہی ہے۔آئی ایم ایف سے معاشی بہتری اور منی بجٹ نہ لانے کی باتیں لیکن آئی ایم ایف نے انھوں نے کہا کہ ،مہنگائی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ایف بی آر کو حکومتی کارکر دگی پر بھی تشویش ہے ،صورتحال پر قابو پانے کے لئے امپورٹ ٹیرف کم اور برآمدات میں اضافے کے لئے آزاد تجارتی معاہدے کیے جائیں۔

انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو معلوم ہے کہ بجلی کے بلند قیمتوں کے باعث برآمدات اور صنعتی ترقی میں اضافہ ممکن نہیں تاہم آئی ایم ایف چاہتاہے کہ پاکستان تعلیم، صحت، سیوریج اور بجلی کی مد میں اخراجات میں اضافہ کرے۔اس موقع پر گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ شرح سود میں اضافہ سے پاکستانی ٹی بلز سے موصول ہو نے والی میں اضافہ ہو ا پاکستانی معیشت میں بہتری آرہی ہے