پاکستانی حکومت ترک سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرےگی، وزیراعظم

157

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاحت ، تجارت کے بہترین مواقع موجود  ہیں،پاکستان ترک تاجربرادری کو ویلکم کرتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان ترکی بزنس فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ترک تاجربرادری کو ویلکم کرتا ہوں جبکہ پاکستان کی حکومت ترک سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرےگی۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان میں سیاحت ، تجارت کے بہترین اور قدرتی مائننگ کے وسیع مواقع موجود ہیں جبکہ سیاحت کے شعبے میں بے پناہ مواقع موجود  ہیں، ترکی میں سیاحت کا شعبہ مضبوط بنیادوں پر استوار ہے، آئی ٹی شعبے میں بھی ترکی کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ طیب اردوان بہت مشہور شخصیت ہیں اگر وہ پاکستان میں  اگلا الیکشن لڑیں توجیت جائیں گے، پارلیمنٹ میں پہلی بار اپوزیشن نے بھی ان کو بھرپور داد دی۔